وزن کم کرنے والی روٹی کی آسان ترکیب جانئیے اور وزن میں کمی کو یقینی بنائیے
آج کل مرد اور خواتین دونوں ہی اپنے وزن پر کنٹرول رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ سمارٹ بھی نظر آئیں اور اس کے لیے وہ تیل ، مصالحوں والی غذا اور میٹھی اشیا کے استعمال سے بھی گریز کرتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو وزن کم کرنے والی روٹی کے بارے میں بتائیں گے جس سے نہ صرف آپ کا وزن کم ہوگا بلکہ آپ اس کے استعمال سے صحت مند بھی رہیں گے۔
جو میں فائبر کی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اکثر لوگ ناشتے میں جو کا دلیہ کھاتے ہیں۔ ہم کھانے میں روٹی تو روز ہی کھاتے ہیں تو کیوں نہ ایسی روٹی کھائی جائے جس سے وزن میں بھی کمی آجائے۔
:جو کے آٹے کی روٹی بنانے کا طریقہ
۔ ایک کپ جو کو گرائینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔
۔ پھر اس کو آٹے کی چھنی سے چھان لیں۔
۔ دوسری طرف ایک کپ پانی کو پتیلی میں ڈال لیں اور اس میں ایک چمچ تیل اور حسب ضرورت نمک شامل کر کے ابال لیں۔
۔ اب گرم پانی میں پِسا ہوا جو کا آٹا شامل کریں اور آمیزے کو اچھی طرح مِلا لیں۔
۔ اب اس آٹے کی روٹی بنائیں اور کھائیں۔
۔ ایک کپ جو سے تقریباً 9 سے 10 روٹیاں بن جائیں گی۔
۔ یہ روٹی آپ روزانہ استعمال کرسکتے ہیں۔
What is the English name for جو
Barley
Weight loss
Pait Kam krne ka tarika bta dein and shoulder