صاف اور خوبصورت پیروں کے لیے
Sep 19, 2024 at 10:57 PM (GMT -04:00)
سردیوں کے مسائل میں ایک اہم مسئلہ ایڑیوں کا پھٹنا اور پیروں کی جلد کا بدنما ہونا ہے . ایسی صورت حال سے بچنے کے لیے ایک سفید شلجم کو چھیل لیں ’ اسے پانی میں ابال کر گلا لیں ’ شلجم کو اسی پانی میں کچل لیں . اسے ایک ٹپ میں ڈالیں ’ اِس میں تھوڑا ’ تھوڑا سا شیمپو اور ہلدی شامل کردیں . پیروں کو اِس پانی میں ½ گھنٹے تک ڈال کر رکھیں ’ پھر برش کی مدد سے پیروں کے ناخن صاف کریں ’ جھانویےسے پیر رگڑیں اور تولیے سے اچھی طرح سے سوکھا لیں . تھوڑی سی ویسلین میں تھوڑی سی گلابی لپ اسٹک ملا کر ایڑیون اور انگلیوں کے درمیان لگائیں اور موزے پہن لیں ’ صبح اٹھ کر پیر دھولیں . 3 سے 4 مرتبہ کے عمل سے ہے پیر خوبصورت ہوجائیں گے .